تبدیلی کے نعرے دھرے کے دھرے رہ گئے

تبدیلی کے نعرے دھرے کے دھرے رہ گئے،، چمکنی روڈ پر ٹیکسی ڈرائیور نے موڑ کاٹتے ہوئے اپنی گاڑی پولیس کی گاڑی سے ٹکرائی تو بے چارے کو لینے کے دینے پڑ گئے ،، غصے میں بھرے پولیس اہلکار آپے سے باہر ہوئے ،، اور ٹیکسی کا گھیراؤ کیا ،، ایک نے فرنٹ سیٹ پر بیٹھ کر پہلے تو اس کی تھپڑوں سے خوب تواضع کی ،، بعد میں دوسرا اسے بالوں سے پکڑ کر گھسیٹتا رہا،، ٹیکسی ڈرائیور مدد کیلئے چیخ و پکار کرتا رہا ،، تاہم پولیس اہلکاروں نے اس کی درگت بنانا نہ چھوڑی ،، ڈرائیور کے مطابق اس کی گاڑی کراس کرتے وقت بس تھوڑی سے لگی ،، مگر پولیس اہلکاروں نے اسے بہت مارا ،،