ملک میں بارشوں کے باوجود بجلی کا بحران کم نہ ہوسکا

ملک بھر میں بدترین لوڈ شیڈنگ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے،،، چھٹی کے دن بھی لوڈ شیڈنگ کام پر لگی رہی،،، بارش نے موسم ٹھنڈا کیا لیکن لوڈ شیڈنگ میں کمی نہیں آئی،،، کئی علاقوں میں چودہ جبکہ کئی علاقوں میں اٹھارہ گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے،،، خضدار میں بجلی کی بندش پر صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا،،، شہریوں نے شدید احتجاج کیا اور باغبانہ کے مقام پر کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کو بلاک کردیا جس کی وجہ سے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ۔دونوں اطراف سے مسافر اور مال بردار گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ شدید گرمی اور روزہ کے باعث مسافروں کو پریشانی کا سامناکرنا پڑا،،، مظاہرین کا کہنا تھا کہ ماہانہ باقاعدگی سے بلوں کی ادائیگی کے باوجود ایک ہفتے سے بجلی کی فراہمی معطل ہے،،، جبکہ دوسری طرف کیسکو حکام کا کہنا ہے کہ بلوں کی ادائیگی میں کوتاہی کی جا رہی ہے جس کی وجہ سے مجبورا بجلی کی فراہمی معطل کرنی پڑتی ہے۔۔