بنوں کے علاقے جانی خیل میں پولیس نے بڑی کارروائی

بنوں کے علاقے جانی خیل میں پولیس نے بڑی کارروائی کر ڈالی ،، کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دہشتگرد کمانڈر کو گرفتار کر لیا گیا ،، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا گیا ،، اور اسی دوران کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دہشتگرد کو گرفتار کیا گیا ،، دہشتگرد کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ،، پولیس کے مطابق دہشتگرد انتہائی مطلوب تھا ،، اور پولیس افسران کے قتل اور چوکیوں پر حملے میں بھی ملوث تھا ،، دہشتگرد کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ،،