کوئٹہ میں سریاب روڈ پر ناکے پر دہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں تین اہلکار شہید ہو گئے

کوئٹہ میں دہشتگردوں کا پھر گھناؤنا وار،،، امن کے رکھوالے ایک بار پھر امن دشمنوں کے نشانے پر آگئے،،، سریاب روڈ پر چکی شاہوانی کے مقام پر ناکے پر مامور پولیس اہلکاروں پر مسلح دہشت گردوں نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔۔ فائرنگ کے نتیجے میں تین اہلکار شدید زخمی ہو گئے ،، جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،، جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے تینوں اہلکار دم توڑ گئے۔۔ حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے۔۔ واقعہ کے بعد ایف سی اور لیویز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔۔ ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے تاہم ابھی تک کسی کو گرفتار نہیں کیا جا سکا۔۔ واضح رہے کہ کوئٹہ میں اس سے پہلے بھی متعدد بار پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کی جا چکی ہے۔۔ جبکہ چند روز قبل نوجوان چینی جوڑے کو بھی اغوا کیا گیا تھا ۔۔ صوبائی حکومت کی جانب سے رمضان المبارک کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کو الرٹ بھی جاری کیا جاچکا ہے جس میں سکیورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے