پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے وزیراعظم نواز شریف کو جمعرات کو طلب کر لیا

پاناما کیس کا فیصلہ کن موڑ آ گیا۔۔ جے آئی ٹی کی جانب سے وزیراعظم کو پیش ہونے کا سمن جاری کیا گیا ہے۔۔۔ آٹھ جون کو جاری ہونے والے سمن میں وزیراعظم سے کہا گیا ہے کہ وہ پندرہ جون دن گیارہ بجے وفاقی جوڈیشل اکیڈمی میں پیش ہوں۔۔ سمن میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کیس سے متعلق تمام دستاویزات اور ریکارڈ بھی ہمراہ لائیں۔۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم سے لندن فلیٹس کی منی ٹریل اور حدیبیہ پیپر ملز سے سوالات پوچھے جائیں گے۔۔۔ ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی بھی رواں ہفتے جے آئی ٹی میں پیشی کا امکان ہے۔۔ واضح رہے کہ وزیراعظم کے صاحبزادے حسین نواز پانچ بار اور حسن نواز دو بار جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے۔۔ حسین نواز کی جانب سے جے آئی ٹی کے ارکان پر تحفظات کا اظہار بھی کیا گیا۔۔ جبکہ وہ میڈیا سے گفتگو میں بھی یہ عندیہ دے چکے ہیں کہ اگر ان سے قانون کے مطابق تفتیش نہ ہوئی تو وہ عدلیہ اور عوام سے رجوع کریں گے