شہباز شریف سپریم کورٹ کے خلاف بولتے ہیں تو نوٹس کیوں نہیں لیا جاتا,چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو

لاہور میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پانامہ تحقیقات کے لیے قائم جے آئی ٹی کو دھمکیاں سپریم کورٹ پر براہ راست حملہ ہے،شہبازشریف اعلی عدلیہ کے خلاف بولتے ہیں تو نوٹس کیوں نہیں لیا جاتا، پیپلزپارٹی کے دور میں تو فوراً نوٹس آجاتا تھا،یہ تقریق میری سمجھ سے بالاتر ہے،انہوں نےکہا کہ نہیں معلوم میاں برادرن قطریوں کو بچانے میں کامیاب ہوں گے یا سعودی دوستی کو، بلاول بھٹو نے کہا کہ سینیٹ انتخانات میں بهی نواز لیگ کو سرپرائز ملے گا، سینیٹ انتخابات کیلئے یہ جتنے پر امید ہیں ان کے پاس اتنے ارکان نہیں ہیں، اس سے قبل ساہیوال ڈویژن کے عہدے داروں سے خطاب میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے پاس ملکی و عوامی مسائل کا حل ہے،جدوجہد اقتدار کیلئے نہیں بلکہ نظریے اور عوام کیلئے ہے، انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین اسٹیبلشمنٹ کی بنائی ہوئی جماعتیں ہیں، آمروں اور دہشتگردوں سے نہیں ڈرے تو یہ مخالف کیا کرلیں گے،بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ذوالفقاربھٹو کی شہادت کےبعد بے نظیر کو بھی کچھ انکل چھوڑ گئے تھے،آج چند انکل میرا ساتھ چھوڑ گئے ہیں لیکن ان کی پروا نہیں کارکن اب بھی ساتھ ہیں۔