چیمپئنزٹرافی،بھارت نے جنوبی افریقہ کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

اوول میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کرجنوبی افریقہ کوبیٹنگ کی دعوت دی،جنوبی افریقہ کی بیٹنگ لائن اہم میچ میں ریت کی دیوارثابت ہوئی، ڈی ویلیئرز الیون کسی موقع پر بھارتی باولرز اور فیلڈرز کا گھیرائو توڑنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔ بھارت کی نپی تلی باؤلنگ کے سامنے ہاشم آملہ اور کوئنٹن ڈی کوک روایتی انداز میں کھل کر نہ کھیل سکے۔76کے مجموعی اسکور پر ہاشم آملہ35رنز بنا کر ایشون کا شکار بنے, ڈی کوک اور فاف ڈوپلیسی نے رنز بنانے کی رفتار میں کچھ اضافہ کیا۔لیکن ایک سو سولہ کے مجموعی سکور پر ڈی کوک 53 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے, کپتان ڈی ویلیئرز16،ڈیوڈ ملر1،عمران طاہر1 پر رن آئوٹ ہوئے۔جبکہ دیگربیٹسمین بھی یکے بعد دیگرے پویلین لوٹتےرہےاورپوری ٹیم 44اعشاریہ تین اوورز میں 191رنز پر ڈھیر ہوگئی, بھارت کی مضبوط بیٹنگ لائن کے سامنے 192 کا اسکورآسان ہدف ثابت ہواجوبھارتی ٹیم نے 38اوورز کے اختتام پر صرف دووکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا, بھارت کی جانب سے شیکھر دھون نے78 اور کپتان ویرات کوہلی نے ناقابل شکست 76 رنز بناکر ٹیم کو فتح سے ہم کنار کرنے میں اہم کردار ادا کیا, سیمی فائنل میں بھارت کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ہوگا جبکہ انگلینڈ کا ٹاکرا پاکستان سے ہوگا یا سری لنکا سے ،،،اس کا فیصلہ آج ہوجائے گا۔