اس بار خود کو الیکشن لڑنے کا حقدار نہیں سمجھتا، ٹکٹ اسے ملنا چاہیے جو حلقے اور پارٹی کو وقت دے، علی ترین
لودھراں: تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی ترین نے الیکشن ٹکٹ سے دستبرداری کا اعلان کر دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری وڈیو پیغام میں علی ترین کا کہنا تھا کہ بیرون ملک تعلیم کی وجہ سے الیکشن نہیں لڑ سکوں گا، اس بار خود کو الیکشن لڑنے کا حقدار نہیں سمجھتا، ٹکٹ اسے ملنا چاہیے جو حلقے اور پارٹی کو وقت دے۔