خواجہ حارث کے نیب ریفرنس سے علیحدہ ہونے پر فواد چودھری کی سخت تنقید
سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کے وکیل خواجہ حارث کے نیب ریفرنس سے علیحدہ ہونے پر فواد چودھری نے سخت تنقید کا نشانہ بنایا، اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئےانہوں نے خواجہ حارث کی علیحدگی نیب ریفرنسز سے راہ فرار ہے، 134 روز پہلے یہ مقدمہ سپریم کورٹ میں چلا، اب ٹرائل کورٹ میں چلا، خواجہ حارث کو مزید کتنا وقت چاہیے؟ کیا قیامت تک ٹرائل چلانا چاہتے ہیں؟ کہ نواز شریف اور ان کے خاندان کے پاس عدالت میں پیش کرنے کے لیے کچھ نہیں ہے، نواز شریف سزا سے بچنے کے لیے اس طرح کر رہے ہیں۔ خواجہ حارث اور ان کی ٹیم بہانے بنا رہی ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ نوازشریف کو سرکاری وکیل فراہم کیا جائے۔ اس مقدمے کا فیصلہ نہیں آیا تو یہ پاکستان کے نظام انصاف پر بڑا سوال ہو گا۔