سپریم کورٹ نے سابق صدر کے ٹرائل کے لیے 2 روز میں ٹرابیونل قائم کرنے کا حکم دے دیا۔
سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پرویز مشرف کی پاکستان واپسی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ چیئرمین نادرا پیش ہوئے۔ انہوں نے عدالت عظمی کو آگاہ کیا کہ سابق صدر پرویز مشرف کی وطن واپسی شناختی کارڈ کے بلاک ہونے کی وجہ سے ممکن نہیں ہے۔ عدالت نے سابق صدر مشرف کے بلاک کئے گئے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کو کھولنے کےلیے نادرا کو حکم دیدیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ہم نے مشرف کو واپسی کے لیے تحفظ دیا تھا۔ ائر پورٹ سے عدالت تک پرویز مشرف کو گرفتار نہ کیا جائے ۔ شناختی کارڈ بلاک کرکے کیوں سابق صدر کی واپسی روکنے کا عذر پیدا کر رہے ہیں۔ مشرف واپس آئیں اور اپنے مقدمات کا سامنا کریں۔ سپریم کورٹ نے پرویز مشرف کے ٹرائل کے لیے دو روز میں ٹریبیونل قائم کرنے کا حکم دے دیا۔