پاک فوج نے جنوبی وزیرستان میں توانائی کے دومنصوبوں کابھی افتتاح کردیا۔
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن راہ نجات کے بعد پاک فوج نے متاثرین کی آباد کاری کے لئے مکانات کے ساتھ ہسپتال، اسکول اورتجارتی مراکزبھی تعمیرکردئیے،پاک فوج کے جوانوں نے کٹھن علاقوں میں سڑکوں کے جال بھی بچھائے ہیں
جنوبی وزیرستان کے دوردرازعلاقوں میں جہاں بجلی کا تصورہی نہیں تھا ان علاقوں میں فوجی انجینئرزنے کامیابی کے ساتھ 15 اور12 کلوواٹ بجلی پیدا کرنے والے دوہائیڈل پاورمنصوبوں کا افتتاح کردیا
ایک ماہ کی قلیل مدت میں تحصیل لدھا میں لگنے والے دوہائیڈرل پاور منصوبوں سے سام اورگیگا خیل کے مکین مستفید ہوں گے،منصوبے کی تکمیل کے بعد درجنوں مکانات کومفت بجلی فراہم کی جائیگی،دیگرپہاڑی علاقوں میں بھی جلد اس طرزکے منصوبوں پرکام شروع کردیا جائے گا