سپین کے رافیل نڈال نے گیارہویں مرتبہ فرنچ اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
پیرس میں ہونے والے گرینڈ سلیم ٹینس کے فائنل میں رافیل نڈال نے دو گھنٹے اور بیالیس منٹ میں کامیابی حاصل کی، بتیس سالہ ٹاپ سیڈ ٹینس اسٹار نے فائنل میں آسٹریا کے ڈومینک تھیم کوچھ چار، چھ تین اور چھ دو سے شکست دی، رافیل نڈال نے ریکارڈ گیارہویں مرتبہ فرنچ اوپن کا فائنل اپنے نام کیا، اس کامیابی کے ساتھ رافیل نڈال نے گرینڈ سلیم ٹائٹلز کی تعداد سترہ کرلی ہے، جو سوئٹزرلینڈ کے روجر فیڈرر کے ریکارڈ سے محض تین ٹائٹل کم ہے۔
رافیل نڈال نے انگلی زخمی ہونے کے باوجود میچ جاری رکھتے ہوئے مسلسل دوسرے سال چیمپیئن بن کر ریکارڈ گیارہ بار فرنچ اوپن جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ رافیل نڈال نے دوہزار پانچ میں بیس برس کی عمر میں پہلی مرتبہ فرنچ اوپن چمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ جس کے بعد وہ مسلسل دوہزار آٹھ تک چیمپیئن رہے، جبکہ دوہزار نو میں راجر فیڈرر نے ان سے یہ اعزاز چھین لیا تھا۔