فائر فائٹر نے عمارت سے چھلانگ لگانے والی ایک خاتون کو ہوا کے درمیان ہی دبوچ لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست لٹویا کے فائر اینڈ ریسکیو سروسز کو ایک فون آیا جس میں کہا گیا تھا کہ ایک خاتون عمارت کی چوتھی منزل سے چھلانگ لگانے کی کوشش کررہی ہے۔فائر بریگیڈ کا عملہ فوراً وہاں پہنچا جس میں پانچ سال سے وابستہ ٹامس بھی شامل تھا۔ٹامس نے پہلے خاتون کے اپارٹمنٹ تک پہنچنے کی کوشش کی لیکن اس میں کامیابی نہیں ملی۔ جس کے بعد وہ نیچے والی منزل پر کھڑکی سے باہر نکل کر کھڑا ہوتا ہے اور جیسے ہی خاتون خودکشی کیلئے چھلانگ لگاتی ہے اسے ہوا میں ہی پکڑ لیتا ہے ، عوام نے ٹامس کی بہادری پر اسے بہت سراہا