پارٹی نے ٹکٹ سیاسی یتیموں کو دیے ہیں۔ منہ کھولا تو یہ شریف کہیں منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔ چوہدری نثار
سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار نے چپ کا روزہ توڑ دیا۔ اڈیالہ روڈ راولپنڈی پر کارنر میٹنگ سے خطاب میں چوہدری نثار نے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کا امکان مسترد اور آزاد حیثیت میں انتخاب میں حصہ لینے کا اعلان کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی نے ٹکٹ سیاسی یتیموں کو دیے ہیں، آزاد حیثیت سے الیکشن لڑوں گا اس لیے اب زیادہ محنت کی ضرورت ہے۔ پی ٹی آئی میں دس اور مسلم لیگ ن میں سو سے بھی زائد خامیاں موجود ہیں۔ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ عورت راج کے مخالف نے آج اپنی بیٹی پارٹی پر مسلط کردی۔ منہ کھولا تو یہ شریف کہیں منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔ لیکن پھر مجھے چونتیس سال کی رفاقت کا خیال آجاتا ہے۔ اس موقع پرکارکنوں نے چوہدری نثار سے پی ٹی آئی میں شمولیت سے متعلق استفسارکیا تو انہوں نے جواب میں کہا آپ الیکشن پر توجہ دیں، اس معاملے پر بہتر فیصلہ کروں گا۔