متحدہ ایک ہے، آج سے تمام گروپ ختم ہو گئے، فیصلہ ہمارے خلاف بھی آتا تو ہم متحدہ کے سفر میں روڑے نہ اٹکاتے ,ایم کیو ایم کنوینئر خالد مقبول صدیقی
کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنماؤں کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ آج اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایم کیو ایم کو سرخرو کیا، فیصلہ ایم کیوایم کے رہنما اصولوں اور منشور کی کامیابی ہے، آج عدا لت نے ایم کیوایم کے منشور کی تشریح کردی ہے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ وہ ایم کیو ایم کی کنوینئر شپ ان کے پاس امانت ہے، ایم کیوایم آج بھی فیصلہ کرسکتی ہے کہ میں عام کرکن کی حیثیت سے کام کروں، اب ایم کیوایم صرف پاکستان کہلائے گی، آج سے تمام گروپ ختم ہو گئے، خالد مقبول صدیقی نے فاروق ستار کو ایم کیو ایم کے مرکز پر آنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں فاروق ستار کے ساتھ مل کر الیکشن میں کامیابی حاصل کرنی ہے، امید ہے وہ پارٹی کو مایوس نہیں کریں گے، وہ جلد واپس آجائیں تاکہ ہم مل کر الیکشن کا فیصلہ کرسکیں۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی کی حلقہ بندیاں ہمیشہ ایم کیوایم کے خلاف بنائی گئی ہے، ہم چاہتے ہیں کہ انتخابات میں تاخیر نہ ہوں، لیکن انتخابات منصفانہ اور شفاف ہونے چاہیے۔