حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت کی مدت آج ختم ہو رہی ہے، گرفتاری کا امکان
آج مسلم لیگ ن کے نائب صدر حمزہ شہباز شریف ضمانت میں توسیع کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں پیش ہوں گے۔ ہائی کورٹ کی جانب سے حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں مزید توسیع نہیں ہوئی تو انھیں گرفتار کر لیا جائے گا۔ خیال رہے کہ حمزہ شہباز کی جانب سے عدالتی بینچ پر اعتراض کے بعد آج نیا بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔