وزیرخارجہ کا افغان امن عمل میں اپنا کردار ادا کرنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے علاقے میں امن کے قیام سمیت افغان امن عمل میں کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ پیر کے روز اسلام آباد میں افغان نائب وزیرخارجہ ادریس زمان سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے امن واستحکام کے بارے میں افغانستان پاکستان لائحہ عمل فورم کو مزید موثر بنانے پر زور دیا۔ افغان نائب وزیرخارجہ نے افغانستان میں امن کے قیام کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ ملاقات کے دوران افغان امن عمل سمیت دوطرفہ تعلقات ، باہمی دلچسپی کے امور زیر غور آئے۔