خیبرپختونخواحکومت نے جھیل سیف الملوک میں منفرد نوعیت کا ایمرجنسی ہیلتھ یونٹ قائم کیا
خیبرپختونخوا حکومت نے سیاحوں کو زیادہ سے زیادہ سہولتوں کی فراہمی کیلئے جھیل سیف الملوک میں منفرد نوعیت کا ایمرجنسی ہیلتھ یونٹ قائم کیا ہے ۔ مانسہرہ میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے ضلعی ہیلتھ آفیسرڈاکٹر شہزاد نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایات پرعمل درآمد کیلئے دس ہزار پانچ سو اٹھہتر فٹ کی بلندی پر ایمرجنسی ہیلتھ یونٹ قائم کیاگیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دس ہزار فٹ سے زیادہ بلندی پر اکسیجن کم ہونے کی وجہ سے سیاحوں کو اکثر سانس کے مسائل کاسامنا ہوتا ہے ۔ ضلعی ہیلتھ آفیسر نے کہا کہ محکمے نے سیاحوں کی ایمرجنسی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے چوبیس گھنٹے کیلئے ایک ڈاکٹر اور ایمبولینس سمیت مکمل عملہ فراہم کیا ہے۔