حافظ آباد:موٹروے پر ٹریفک حادثے میں5مسافر جاں بحق
ضلع حافظ آباد میں آج صبح موٹروے پر ٹریفک حادثے میں پانچ مسافر جاں بحق اور پندرہ زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو پنڈی بھٹیاں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور سوگوار خاندانوں سے تعزیت کی ہے۔انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ زخمیوں کو بہترین طبی علاج فراہم کیا جائے۔