سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کی وسطی مالی میں حملے کی مذمت
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریز نے وسطی مالی میں حملے کی مذمت کی ہے جس میں کم سے کم 95 شہری ہلاک ہو گئے تھے۔ ایک بیان میں ان کے ترجمان سٹیفن ڈی جیرک نے کہا ہے کہ سیکرٹری جنرل نے مالی کی انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ وہ اس سانحے کی تحقیقات کرے اور ملزموں کو انصاف کے کٹہرے میں لائے۔