پاکستان پیپلز پارٹی نے وفاقی بجٹ ظالمانہ قرار دیکر مسترد کر دیا
پیپلز پارٹی نے وفاقی بجٹ ظالمانہ قرار دیکر مسترد کر دیا.سیکرٹری جنرل پی پی پی سید نیر حسین بخاری نے ردعمل میں کہا ہے کہ چینی سیمنٹ مشروبات بجلی فون اور گھی سمیت تمام اشیا ضروریہ پر ظالمانہ اضافہ نا منظورہے ۔نیازی حکومت نے "بے نیازی" سے قوم پر ٹیکسیوں کی بھر مار کی ،تمام ضروریاتِ زندگی مہنگی" ترین " کر دی گئی ہیں۔بجٹ میں ٹیکسوں کا" سونامی "لایا گیا ہے۔پی ٹی آئی حکومت کی غریب دشمنی واضح ہو گی ہے۔ ملازمین کی تنخوایوں میں 10 فی صد اضافہ سنگین مزاق ہے۔ پیپلز پارٹی حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں %100 سے زائد اضافہ کیا۔