وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ شہباز شریف کے کورونا ٹیسٹ مثبت ہونے پر دلی افسوس ہے

وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ شہباز شریف کے کورونا ٹیسٹ مثبت ہونے پر دلی افسوس ہے، اللہ تعالی انہیں جلد روبہ صحت فرمائے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ کورونا میں مبتلا دیگر لیگی قائدین کے لیے بھی جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کا صحت مند رہنا پاکستان اور پاکستانی عوام کے لیے بڑا ضروری ہے، امید ہے شہباز شریف قرنطینہ کے بعد کورونا کے خلاف عملی اقدامات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے۔ خیال رہے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ صدر پاکستان مسلم لیگ نون کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔لیگی رہنما عطا اللہ تارڑ نے قوم سے شہباز شریف کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی ہے۔