بھارت نے حماقت کی تو منہ توڑ، بھرپور اور فی الفور جواب دیں گے۔ شاہ محمود قریشی
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ بھارتی حکمران پاکستان کو سافٹ ٹارگٹ سمجھتے ہیں لیکن پاکستان سافٹ ٹارگٹ نہیں، ہم بھارت کی بربریت کے خلاف آواز اٹھاتے رہیں گے، بھارت نے حماقت کی تو منہ توڑ، بھرپور اور فی الفور جواب دیں گے۔ امیت شاہ اور نریندر مودی بتائیں لداخ میں کیا ہورہا ہے؟ بھارت کا میڈیا کیوں خاموش ہے؟خطے کے تمام ممالک بھارت سے نالاں ہیں، پاکستان خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے، ہم افغان امن عمل کو آگے بڑھانے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔ ہم تو اپنا دفاع اللہ کے کرم سے کر لیں گے، آپ لداخ پر جواب دیں؟کیا آپ کا سرجیکل اسٹرائیک کا رعب صرف پاکستان کی طرف ہے؟ رپورٹس بتا رہی ہیں لاک ڈاؤن سے بھارت کا ستیاناس ہو چکا ہے۔ لوگ ڈپریشن کا شکار ہو رہے ہیں، گھروں میں تشدد بڑھ گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت عالمی وبائی صورتحال، علاقائی و ملکی سلامتی کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف، سیکرٹری خارجہ سہیل محمود،وزارت خارجہ کے سینیئر افسران اور اعلی عسکری حکام نے شرکت کی،اجلاس میں کرونا وبا کے مضمرات، خطے میں امن و امان کی صورتحال سمیت مختلف خارجہ پالیسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ افغانستان میں دیرپا قیام امن کی کوششوں کے حوالے سے بھی تفصیلی غورو غوض کیا گیا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہپاکستان افغان امن عمل میں، خلوص نیت کے ساتھ اپنا مصالحانہ کردار ادا کرتا رہے گا، پاکستان میں کرونا وبا تیزی سے بڑھ رہی ہے،ہمیں احتیاطی تدابیر کو اپناتے ہوئے بحیثیت قوم اس وبا کو شکست دینا ہوگی،کرونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہے ہیں،ایک طرف دنیا کرونا جیسی عالمی وبا سے نمٹنے میں مصروف ہے تو دوسری طرف بھارت،خطے کے امن و استحکام کو اپنی ہندتوا پالیسیوں کے ذریعے تہہ و بالا کرنا چاہتا ہے،بھارتی قابض افواج، گذشتہ دس ماہ سے بدترین کرفیو کا سامنا کرنے والے نہتے اور غیور کشمیریوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ ڈھا رہی ہیں، انسانیت کے خلاف بھارتی جرائم کی فہرست طویل تر ہوتی جارہی ہے خطے میں امن و استحکام کی بقا کیلئے، عالمی برادری کو اس صورت حال کا نوٹس لینا ہوگا۔آج بھارت سرکار کے خلاف ہندوستان کے اندر سے آوازیں آٹھ رہی ہیں،بھارت کا انتہا پسند چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے،شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارتی حکمران پاکستان کو سافٹ ٹارگٹ سمجھتے ہیں لیکن پاکستان سافٹ ٹارگٹ نہیں، خطے کے تمام ممالک بھارت سے نالاں ہیں۔پاکستان خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے، ہم افغان امن عمل کو آگے بڑھانے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔ ہم بھارت کی بربریت کے خلاف آواز اٹھاتے رہیں گے، بھارت نے حماقت کی تو منہ توڑ، بھرپور اور فی الفور جواب دیں گے۔ امیت شاہ اور نریندر مودی بتائیں لداخ میں کیا ہورہا ہے؟ بھارت کا میڈیا کیوں خاموش ہے؟انہوں نے کہا کہ ساری دنیا کا میڈیا کہہ رہا ہے کہ آپ نے اپنا ایریا سرینڈر کردیا، آپ نے متنازعہ علاقے میں شرارت کی تو ردعمل فطری تھا۔ ہم تو اپنا دفاع اللہ کے کرم سے کر لیں گے، آپ لداخ پر جواب دیں؟وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ کیا آپ کا سرجیکل اسٹرائیک کا رعب صرف پاکستان کی طرف ہے؟ رپورٹس بتا رہی ہیں لاک ڈاؤن سے بھارت کا ستیاناس ہو چکا ہے۔ لوگ ڈپریشن کا شکار ہو رہے ہیں، گھروں میں تشدد بڑھ گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی حکمران پاکستان کو سافٹ ٹارگٹ سمجھتے ہیں لیکن پاکستان سافٹ ٹارگٹ نہیں، خطے کے تمام ممالک بھارت سے نالاں ہیں۔ ایل او سی پر بھارت کی طرف سے مسلسل خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں۔