بھارت: ساس سے نفرت سفاک بہو کے ہاتھوں ا پنے ہی بیٹے کا بھیانک قتل
بھارت میں کمسن بیٹے کا دادی سے پیار کرنا جرم بن گیا سفاک بہو نے نفرت میں آکر اپنے ہی بچے کو موت گھاٹ اتار دیا اور خود بھی گھر کی چھت سے کود کر خودکشی کرنے کی کوشش کی غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست پنجاب کے شہر جالندھر میں ماں نے سفاکی کی تمام حدیدں پار کردیں، اپنے ہی معصوم بچے کو اس بنیاد پر قتل کردیا کہ وہ ماں سے زیادہ دادی سے پیار کرتا تھا رپورٹ کے مطابق ماں نے 6 سالہ بچے کو چھری کے پے درپے وار کرکے ہلا کردیا۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ بچہ ماں سے زیادہ دادی کے قریب تھا اور اس سے زیادہ پیار کرتا تھا جو اس کی ماں کو برداشت نہ ہوا اور قتل کردیا پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ماں نے خودکشی کرنے کی کوشش کی اور گھر سے چھلانگ لگا دی تاہم اسے ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے اور حالت خطرے سے باہر ہے کلوندر‘ نامی بھارتی خاتون کا شوہر سرجیت سندھ یورپی ملک اٹلی میں ملازمت کرتا ہے وہ اپنے بچے اور بیوی کو اپنے پاس بلانے کی منصوبہ بندی کررہا تھا ساس اور بہو کے درمیان ماضی سے ہی گھریلوں ناچاکیاں رہی تھیں اور آپس میں لڑنا جھگڑنا معمول بن چکا تھا پولیس نے بچے کے قتل کا مقدمہ ماں کے خلاف درج کرلیا ہے۔