نائجیریا : 40 سے زائد خواتین سے ریپ کرنے والا شخص آخرکارگرفتار
افریقی ملک نائجیریا میں کئی عورتوں اور کمسن بچوں کے ریپ اور قتل میں ملوث انتہائی مطلوب ملزم گرفتار نائجیریا کی پولیس کا کہنا ہے کہ انھوں نے اس شخص کو گرفتار کر لیا ہے جس نے ایک سال کے عرصے میں ایک قصبے میں 40 سے زائد خواتین کو ریپ کیا غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نائیجیریا پولیس ترجمان نے اپنے بیان میں بتایا شمالی قصبہ ڈنگورہ میں ایک ماں نے اس شخص کو اپنے بچوں کے کمرے میں پکڑا۔ جس کے بعد یہ شخص وہاں سے بھاگ نکلا تاہم ہمسایوں نے اس کا پیچھا کر کے اسے پکڑ لیا پولیس کا کہنا ہے کہ ریپ کی ان وارداتوں میں 80 سالہ خاتون پر حملہ اور 10 سال تک کی عمر کے بچوں کے ریپ شامل ہیں نائجیریا میں حال ہی میں خواتین کے ریپ اور قتل کی ایک لہر چلی جس پر ملک میں غم و غصہ پایا جاتا ہے جس کے بعد ہزاروں افراد نے ہیشن ٹیگ #WeAreTired یعنی ’ہم تھک چکے ہیں کے ساتھ ایک پٹیشن سائن کی ڈنگورہ نائجیریا کی ریاست کانو کا دور دراز ایک چھوٹا سا قصبہ ہے۔ جہاں پولیس کی رسائی قدرے مشکل تھی اس قصبے کے چیف احمدو یاؤ کا کہنا ہے کہ یہ گرفتاری خوش آئند ہے ’ڈنگورہ کے لوگ بہت خوش ہیں اور ہمیں امید ہے کہ اس معاملے میں انصاف کیا جائے گا۔