کھڈیاں خاص: گھریلو ناچاقی پر بھائی نے بہن کو قتل کردیا
گاؤں نھائی کارہنہ میں مبینہ گھریلو ناچاقی پر بھائی نے فائرنگ کرکے حقیقی بہن کو قتل کردیا،تفصیلات کے مطابق کھڈیاں خاص کے نواحی گاوں بھائی کا رہنہ کے رھائشی شفاقت مسیح کا اپنی حقیقی بہن آئمہ بی بی سے کسی بات پر معمولی جھگڑا ھوا۔بھائی شفاقت مسیح نے مشتعل ھوکر دستی پسٹل سے فائرنگ کردی جس سے بہن آئمہ بی بی شدید زخمی ھو کر زمین پر گر پڑی جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ملزم موقع سے فرار ھوگیا۔مقامی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔اور شواہد جمع کرنے شروع کر دیئے ہیں۔