وزیراعظم:حکومت نے کوروناوائرس سے متاثرہ غریبوں میں 120 ارب روپے تقسیم کئے

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے کوروناوائرس کے غریبوں پرپڑنے والے اثرات کے نو ہفتے کے دوران کامیابی سے ایک کروڑ خاندانوں میں 120 ارب روپے تقسیم کئے ہیں۔انہوں نے ایک ٹویٹ میں میڈیا رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ بھارت میں چونتیس فیصد گھرانے اضافی امداد کے بغیر ایک ہفتے سے زیادہ گزارا کرنے کے قابل نہیں ہوں گے۔تاہم وزیراعظم نے بھارت کو مدد اور پاکستان کے کامیاب نقد رقم منتقلی کےپروگرام کا تبادلہ کرنے کی پیشکش کی جس کی رسائی اور شفافیت کو عالمی سطح پر سراہا گیا۔