محمد عامر اور حارث سہیل نے دورہ انگلینڈ کے لیے دستیابی سے معذرت کرلی

لاہور( سپورٹس رپورٹر ) پاکستان کرکٹ بورڈ تصدیق کرتا ہے کہ فاسٹ باؤلر محمد عامر اور مڈل آرڈر بیٹسمین حارث سہیل نے نجی مصروفیات کی بناء پر دورہ انگلینڈ پر روانگی سے معذرت کرلی ہے۔ محمد عامر نے اگست میں اپنے بچے کی پیدائش اور حارث سہیل نے فیملی وجوہات کی بنا پر دورے سے معذرت کی ہے.پاکستان 28 کھلاڑیوں اور 14 پلیئر سپورٹ سٹاف کو انگلینڈ بھیجے گا. پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز اگست اور ستمبر میں کھیلی جائے گی. سیریز کے لیے سکواڈ کا اعلان جلد کردیا جائے گا.