حکومت کی بہترین حکمت عملی کی بدولت ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح3.21فیصد آگئی
اسلام آباد : پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح3.21فیصد آگئی ، ایک دن میں 47 اموات ریکارڈ کی گئی اور تیرہ سو سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں کورونا صورتحال کے تازہ اعدادو شمار جاری کردیئے ہیں ، جس میں بتایا گیا ہے کہ 24گھنٹوں کے دوران 47کورونامریض انتقال کرگئے ، جس کے بعد ملک میں کوروناسےمجموعی اموات کی تعداد 21 ہزار576 ہوگئی۔ این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ24گھنٹےمیں40ہزار483کوروناٹیسٹ کیےگئے، جس میں سے ایک ہزار303کوروناکیسز سامنے آئے اور کورونامثبت کیسز کی شرح3.21فیصد رہی۔