موبائل فون مہنگے، ڈیوٹی پر اور اضافہ, 3 منٹ سے زائد کی موبائل کال پر ڈیوٹی نافذ
نئے مالی سال کے بجٹ میں تین منٹ سے زیادہ موبائل فون کال اور انٹرنیٹ ڈیٹا کے استعمال پر ایف ای ڈی کی تجویز دی گئی ہے۔اس ضمن میں ملنے والی تفصیل کے مطابق تین منٹ سے زائد کی کال اور انٹرنیٹ کے ساتھ ساتھ ایس ایم ایس پیغامات پر بھی ایف ای ڈی عائد کردیا گیا ہے۔ وفاقی حکومت نے تین منٹ سے زیادہ کی موبائل فون کال پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی نافذ کر دی ہے۔وفاقی حکومت کا اس ضمن میں مؤقف ہے کہ ٹیلی مواصلات کے شعبے میں ترقی ہوئی ہے اور اس شعبے سے جائز حد تک ریونیو حاصل کیا جارہا ہے۔