کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 134 رنز کا ہدف
ابوظبی: پی ایس ایل 6 کے 18ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 134 رنز کا ہدف دے دیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 133 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 134 رنز کا ہدف دیا، جیک ویدرالڈ 43 رنز بنا کر نمایاں رہے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اوپنر اچھا آغاز فراہم کرنے میں ناکام رہے، عثمان خان 14 اور فاف ڈوپلیسی 5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔کپتان سرفراز احمد صرف 2 رنز پر محمد مویٰ کا شکار بنے، اعظم خان 26 رنز حسن علی کو وکٹ دے بیٹھے، جارح مزاج بلے باز آندرے رسل 13 رنز بناسکے۔محمد نواز کو محمد وسیم نے 4 رنز پر بولڈ کیا، جیک وائلڈر موتھ 9 رنز بنا کر رن اؤٹ ہوئے۔یونائیٹڈ کے محمد وسیم، محمد موسیٰ اور حسن علی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، شاداب خان اور عاکف جاوید ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔