عامر لیاقت کو عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں سپردخاک کردیا گیا

معروف اینکر عامر لیاقت حسین کو عبداللہ شاہ غازی کے مزارکے احاطے میں سپردخاک کردیا گیا۔عامر لیاقت کی نمازجنازہ عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں ادا کی گئی جس میں سیاسی اور سماجی شخصیات سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔عامر لیاقت کی نماز جنازہ ان کے صاحبزادے احمد عامر نے پڑھائی۔بعد ازاں عامر لیاقت کو عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں سپردخاک کیا گیا۔