عمران خان نے بجٹ کو عوام دشمن اور کاروبار دشمن بجٹ قرار دے کر مسترد کردیا
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم امپورٹڈ حکومت کے پیش کردہ عوام دشمن اور کاروبار دشمن بجٹ کو مسترد کرتے ہیں۔ٹویٹر پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ بجٹ افراط زر،اقتصادی ترقی کےغیرحقیقی مفروضوں پرمبنی ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ اعدادوشمارسے واضح ہے مہنگائی کی شرح25سے 30فیصد ہوگی، شرح سود بلند ہونے سے معاشی ترقی رک جائے گی۔چیئرمین تحریک انصاف کا کہناتھا کہ تحریک انصاف دور حکومت کے تمام ترقی پسند ٹیکس اصلاحات اور غریبوں کےلیے مفید پروگرام جیسے کہ صحت کارڈ، کامیاب پاکستان کو روکا جارہا ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ ایک غیرحقیقی اور پرانے پاکستان کا بجٹ ہے جو قوم کے لیے مزید بوجھ اور مصائب پیدا کرے گا۔