ملک میں مہنگائی کی شرح 23.98 فیصد کی بلند شرح پر پہنچ گئی
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات، ملک میں ایک ہفتے کے دوران مہنگائی میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا۔ادارہ شماریات کی طرف سے جاری کیے گئے مہنگائی کے ہفتہ وار اعدادوشمار کے مطابق ملک میں مہنگائی کی شرح 2.67 فیصد اضافے کے ساتھ 23.98 فیصد کی بلند شرح پر پہنچ گئی ہے۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 33 اشیاء ضروریات مہنگی ہوئیں،آلو کی فی کلو قیمت 3 روپے 10 پیسے اور ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 4 روپے سے زائد کا اضافہ ہوا ۔
اس کے علاوہ گھی فی کلو 28 روپے اور کوکنگ آئل کی فی لیٹر قیمت میں37 روپے تک اضافہ ہوا۔