پی ٹی آئی رہنما شفقت محمود کی عبوری ضمانت 17جون تک منظور

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر تعلیم پنجاب شفقت محمود کی 17جون تک عبوری ضمانت منظور کر لی گئی،انسداد دہشتگردی عدالت نے ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا ۔ دوران سماعت شفقت محمود کے وکیل نے موقف اپنایا کہ پی ٹی آئی رہنما کے پیٹ کا آپریشن ہو اہے، جس کے باعث ڈاکٹر نے انہیں چلنے پھرنے سے منع کیا ہے اس لیے عدالت نمائندے کو حکم دے کہ شفقت محمود کی حاضری گاڑی میں ہی کرائی جائے، عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شفقت محمو دکی گارٰ ی میں بیٹھے ہی حاضری مکمل کرانے کی اجازت دے دی ،عدالتی نمائندے نے شفقت محمو دکےمیڈیکل سرٹیفکیٹ کو بھی ریکارڈ کا حصہ بنا لیا ۔