بابراعظم اور امام الحق کی جوڑی اہم سنگ میل کے قریب
قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم اور امام الحق کی جوڑی کے ہرسو چرچے ہیں جو ہر ون ڈے میچ میں نئی تاریخ رقم کررہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز کھیلے گئے میچ میں دونوں بیٹرز کے درمیان دوسری وکٹ پر 100 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی، دونوں بیٹرز سال دو ہزار اکیس سے اب تک آٹھ مواقعوں پر 100 رنز سے زائد کی شراکت داری کرچکے ہیں۔