ٹی 20 ورلڈ کپ، ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے بازی جیت لی

Jun 11, 2024 | 22:29

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے 22ویں میچ میں کینیڈا کی جانب سے 107 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پہلی وکٹ 20 رنز پر گر گئی، صائم ایوب 6 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ نیویارک کے نساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانیوالے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے 22 ویں میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر کینیڈا کے کپتان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کینیڈا نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 106 رنز بنائے، ایرون جانسن 52 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔

مزیدخبریں