وفاقی حکومت کا آزاد کشمیر کے لیے بڑا ترقیاتی پیکج دینے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے آزاد جموں و کشمیر کے لیے 53 ارب 37 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے ایک جامع ترقیاتی پیکج کی منظوری دینے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں تعلیم، توانائی، انفراسٹرکچر اور لائن آف کنٹرول کے متاثرین کی بحالی کو مرکزی حیثیت حاصل ہوگی۔
ذرائع کے مطابق، وزیراعظم کے خصوصی پیکج کے تحت آزاد کشمیر کے مختلف اضلاع میں دانش اسکولز، میڈیکل کالجز، ہائیڈرو پاور منصوبے اور سڑکوں کی تعمیر جیسے اہم منصوبے شامل کیے گئے ہیں۔
اہم نکات:
بلاک الاؤنس: آزاد کشمیر کے لیے 32 ارب روپے
وزیراعظم خصوصی پیکج: 5 ارب روپے
آزاد کشمیر اسمبلی کمپلیکس کی تعمیر: 2 ارب 97 کروڑ 47 لاکھ روپے
رٹھوعہ ہریام پل (میرپور): 1 ارب 37 کروڑ 62 لاکھ روپے
ایم بی بی ایس میڈیکل کالج، میرپور: 1 ارب 7 کروڑ 74 لاکھ روپے
میر واعظ فاروق میڈیکل کالج، مظفرآباد: 42 کروڑ 13 لاکھ روپے
نوسہری-لیسوا بائی پاس روڈ: 41 کروڑ 93 لاکھ روپے
ایل او سی متاثرین کی بحالی: 60 کروڑ روپے
نیلم میں دوارین ہائیڈرو پاور (40 میگاواٹ): 2 کروڑ روپے
میرپور واٹر سپلائی و سیوریج اسکیم: 1 کروڑ روپے
تعلیمی منصوبے:
ویمن یونیورسٹی، باغ: 30 کروڑ روپے
یونیورسٹی آف کوٹلی، تعلیمی و تحقیقی سہولیات: 13 کروڑ 85 لاکھ روپے
ریسرچ لیبارٹریز و اکیڈمک بلاکس (کوٹلی): 7 کروڑ 70 لاکھ روپے
ٹیلی کام انفراسٹرکچر:
سیلولر سروسز فیز-IV (آزاد کشمیر و گلگت بلتستان): 50 کروڑ روپے
توانائی منصوبے:
جاگراں فیز ٹو ہائیڈرو پاور منصوبہ: محض علامتی 1 روپیہ
(ممکنہ علامتی اندراج برائے بجٹ فائلنگ یا نظرثانی کا عندیہ)
دانش اسکولز:
وفاقی حکومت نے آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں دانش اسکولز منصوبے کے لیے 30 ارب روپے کی منظوری دے رکھی ہے، جس میں اگلے مالی سال 2025-26 میں 8 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔