نائن زیرو پر چھاپے کیخلاف ایم کیو ایم احتجاج کے دوران فائرنگ سے پارٹی کارکن جاں بحق جبکہ نجی ٹی وی کا رپورٹر زخمی
ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر رینجرز کی جانب سے ریڈ کے بعد سینکڑوں کی تعداد میں مشتعل کارکن احتجاج کیلئے سڑکوں پر نکل آئے ، کارکنوں نے پارٹی کے دفتر اور الطاف حسین کی رہائش گاہ پر چھاپے کے خلاف شدید احتجاج کیا ، اس دوران مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ کا سلسلہ بھی جاری رہا جس کے دوران عزیز آباد میں ایک پارٹی کارکن وقاص شاہ جاں بحق ہوگیا ، فائرنگ سے نجی ٹی وی کا ایک رپورٹر بھی زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال لے جایا گیا-