نائن زیر و پر چھاپوں کیخلاف کراچی میں دکانیں ، پٹرول پمپ ، سکول اور کاروباری مراکز بند
قائد جماعت الطاف حسین کے گھر اور پارٹی دفاتر پر چھاپے کی اطلاع جیسے ہی کارکنوں کو ملی تو وہ مشتعل ہوگئے ، کئی کارکن ہاتھوں میں لاٹھیاں اور ڈنڈے اٹھا کر سڑکوں پر آگئے اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔ شہر قائد میں متحدہ کے احتجاج کے باعث سرکاری اور نجی ٹرانسپورٹ بھی سڑکوں سے غائب ہے جس کی وجہ سے عوام کو معمولات زندگی جاری رکھنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے - کشیدہ صورتحال کی وجہ سے کاروباری مراکز ، سکول اور دفاتر بھی بند ہیں ، متعدد طلبہ سکول جانے سے محروم رہ گئے جبکہ تعلیمی اداروں میں پرچے بھی ملتوی کردیئے گئے ، احتجاج کی وجہ سے کئی ایمبولینسیں بھی ٹریفک میں پھنس گئیں جن کو نکالنے کیلئے پارٹی کارکنوں سے اپیلیں کی جاتی رہیں-