UAE میں مزدوروں نے ایک تعمیراتی کمپنی میں تنخواہوں کے تنازعے پر دھرنا دے دیا
یواے ای میں تنخواہوں میں اضافے کے لیے ہونے والا سینکڑوں مزدوروں کا احتجاج شاہراہ شیخ محمد بن راشد پرکیا گیا،مظاہرین نے دھرنا دے کر دبئی کی اس مصروف شاہراہ کو بلاک کر دیا،مظاہرین کا کہنا تھا کہ ان کی بنیادی تنخواہ میں اضافہ کیا جائے،اوراوور ٹائم کام کی ادائیگی کو بھی یقینی بنایا جائے،احتجاج کرنے والے یہ مزدور وسطی دبئی میں 500 ایکڑ پر پھیلے ایک تعمیراتی پراجیکٹ فاؤنٹین ویوز کی تعمیر سے منسلک ہیں۔ متحدہ عرب امارات میں قوانین کے مطابق عوامی مظاہروں پر پابندی عائد ہے، تاہم یہ احتجاج بغیر کسی تشدد اور گرفتاری کے ختم ہوگیا،ادھر دبئی حکومت کا کہنا ہے کہ مزدوروں کے مطالبات مانتے ہوئے تنازعہ حل کر دیا گیا ہے۔