بھارت کھیلنے آنے والی ہر ٹیم اپنے آپ کو محفوظ سمجھے : بھارتی وزیر داخلہ
بھارتی وزیر داخلہ نے ایک بار پھر پاکستان ٹیم کو سیکیورٹی کی یقین دہانی کرائی لیکن صرف زبانی کلامی، تحریر ضمانت پر اب بھی بھارتی حکومت نظریں چرا رہی ہے، وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں شرکت کرنے والی کسی ٹیم کو اپنی سییکورٹی کے حوالے سے فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں، کیونکہ یہ حکومت کی ذمہ داری ہے، بھارت کھیلنے کیلئے آنے والی ہر ٹیم اپنے آپ کو محفوظ سمجھے۔ دوسری جانب بی سی سی کے سینئیر بورڈ ممبر راجیو شکلا نے بھی پاکستانی ٹیم کی سیکیورٹی کی ذمہ داری لے لی ہے،ان کا کہنا ہے کہ پی سی بی کو بتانا چاہیے کہ انہیں اپنی ٹیم کو بھجوانے میں کس پریشانی کا سامنا ہے