پاکستان کرکٹ ٹیم کے بھارت جانے کے امکانات روشن , وزیر داخلہ سے پی سی بی ایگزیکٹو کمیٹی کےچیرمین نجم سیٹھی کی ملاقات

ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق بھارت نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی سیکیورٹی کی یقین دہانی کرادی ہے، بھارتی وزیر داخلہ کی جانب سے جاری بیان سے متعلق مشاورت کی جارہی ہے، ٹیم کے بھارت جانے سے متعلق فیصلہ تھوڑی دیر میں ہو گا. پاکستانی ہائی کمیشن کی رپورٹ پرٹیم بھیجنےسےمتعلق فیصلہ کیاجائیگا، دوسری طرف پاکستان کرکٹ بورڈ ایگزیکٹو کمیٹی کےچیرمین نجم سیٹھی کی ملاقات کچھ دیر بعد متوقع ہے، ترجمان کے مطابق پی سی بی اور آئی سی سی سےجو بات چیت ہوئی وزارت داخلہ کو بتا دی، وزارت داخلہ نے جو فیصلہ کیابھارت کو آگاہ کر دیں گے، ترجمان پی سی بی نے امید ظاہر کی ہے کہ آج پاکستان ٹیم کے بھارت جانے سے متعلق فیصلہ ہو جائیگا