اسپین کے شمالی علاقوں میں شدید برف باری, حکام نے 30 صوبوں میں طوفان کا الرٹ جاری کردیا
.سپین کے خود مختار علاقے باسک اور جزیرہ ماریو برفباری اور سرد موسم کی لپیٹ میں ہیں۔سڑکیں برف سے ڈھک جانے کے باعث ٹریفک کی آمدو رفت بری طرح متاثر ہے۔ ویٹوریا شہر میں شدید برفباری کے باعث مقامی پارلیمنٹ کے ارکان کو ایوان پہنچنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ہسپانوی حکام نے ناوار،بیتوریا اور کانتابریا سمیت30 صوبوں میں بارش اور برف باری کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔ جہاں 30سینٹی میٹر تک برف پڑ سکتی ہے۔یورپ میں موسم بہار کے دوران برفباری نہیں ہوتی لیکن ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعٖث رواں برسا غیر متوقع صورتحال کی پیشگوئی کی گئی ہے،محمکمہ موسمیات کا کہنا ہے رواں برس شدیدی گرمی بھی پڑے گی