پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ہنڈریڈ انڈیکس تیس پوائنٹس کی کمی سے بتیس ہزار چھ سو اسی پر بند ہوا
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت اندازمیں ہوا، سرمایہ کاروں کی جانب سے مختلف شعبوں میں حصص کی خریداری کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس میں تئیس پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس سے انڈیکس بتیس ہزار سات سو دس پوائنٹس سے بڑھ کر بتیس ہزار سات سو تینتیس پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا، لیکن یہ اضافہ عارضی ثابت ہوا، اور انڈیکس ساٹھ اورپھر ایک سو نو پوائنٹس کی کمی سےبتیس ہزار چھ سو ایک پر آگیا ، تاہم کاروبار کے اختتامی لمحات میں سرمایہ کاروں کی جانب سے سیمنٹ کیمیکل ، کمرشل بینک، انجینئرنگ،آئل اینڈ گیس مارکیٹنگ کمپنیز کے شیئرز میں حصص کی خریداری کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس تیس پوائنٹس کی کمی سے بتیس ہزار چھ سو اسی پربند ہوا، مارکیٹ میں مجموعی طور پر گیارہ کروڑ باسٹھ لاکھ سترہزار حصص کالین دین ہوا