کرکٹ ایسوسی ایشن بنگال پرامید ہے کہ پاکستان ٹیم آج بھارت کیلئے روانہ ہو جائے گی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر اور سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی ڈیڈ لاگ ختم کرنے کیلئے پرامید ہیں، انہوں نے بنگال حکومت سے معاملے کو تیزی سے حل کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ پاکستان ٹیم بھارت کیلئے روانہ ہو جائے گی، بنگال حکومت سیکیورٹی پلان سے پی سی بی کو آگاہ کررہی ہے، جبکہ آئی سی سی سیکیورٹی پلانزسے متعلق پی سی بی کو پہلے ہی آگاہ کر چکی ہے، بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے دو میچز کی میزبانی کرنی ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق سارو گنگولی نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان ٹیم کی روانگی سے متعلق تمام صورتحال واضح ہو چکی ہے، پاکستان ٹیم جمعہ کی شام ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں شرکت کیلئے بھارت کیلئے روانہ ہوگی۔