عاصمہ رانی قتل کیس کے مرکزی ملزم مجاہد آفریدی کوشارجہ سے پاکستان منتقل کردیا گیا
کوہاٹ میں رشتے سے انکارپرمیڈیکل کی طالبہ عاصمہ رانی کوقتل کرنے والے مرکزی ملزم مجاہد آفریدی کوشارجہ سے پاکستان منتقل کردیا گیا۔مرکزی ملزم کوفلائٹ نمبرپی کے212کے ذریعے اسلام آباد لایا گیا۔کوہاٹ پولیس ملزم کی گرفتاری کے لیے اسلام آباد ایئرپورٹ پرموجود تھی۔کوہاٹ پولیس نے اسلام آباد ایئرپورٹ پرملزم مجاہد اللہ آفریدی کوگرفتارکرکے خیبرپختونخوا منتقل کردیا۔مرکزی ملزم مجاہد اللہ آفریدی عاصمہ رانی کوقتل کرنے کے بعد دبئی فرارہوگیا تھا جسے انٹرپول کی مدد سے شارجہ سے گرفتارکیا گیا۔عاصمہ رانی کوستائیس جنوری کوقتل کیا گیا تھا۔عاصمہ رانی کا ایک ملزم پہلے ہی گرفتارکیا جاچکا ہے،مرکزی ملزم مجاہد اللہ آفریدی تحریک انصاف کے ضلعی صدرآفتاب عالم کا بھتیجا ہے