میسج ڈیلیٹ کرنے کا دورانیہ 68 منٹ تک کردیا گیا
واٹس ایپ نے ’ڈیلیٹ فار ایوری ون‘ کے آپشن کے کارآمد ہونے کا دورانیہ طویل کرتے ہوئے اس کا وقت ایک گھنٹے سے زائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔واٹس ایپ نے صارفین کی مشکل آسان کرتے ہوئے ’میسج ڈیلیٹ‘ کا فیچر متعارف کرایا تھا جس میں کوئی بھی صارف غلطی سے کیا گیا پرائیویٹ یا گروپ میسج 7 منٹ کے اندر اندر ڈیلیٹ کرسکتا تھا تاہم مستقبل قریب میں صارفین اپنا بھیجا گیا پیغام 7 منٹ کے بجائے اب 68 منٹ کے اندر اندر ڈیلیٹ کرسکیں گے۔