آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، بالائی فاٹا اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان
محکمہ موسمیات کےمطابق منگل اور بدھ کےدوران خیبرپختونخوا،فاٹا، راولپنڈی، سرگودھا ڈویژن،اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پربرفباری کا امکان ہے،،،جبکہ پیر سے بدھ کے دوران کوئٹہ،ژوب،لاہور،گوجرانوالہ، ڈی جی خان، ملتان، ساہیوال ڈویژن میں بارش کی توقع ہے،،،اس کےعلاوہ پنجاب اورخیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں آندھی ،گرد آلود ہوائیں چلنے اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے،، محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔۔