جشن بہاراں کے سلسلہ میں منعقدہ فلاور شو دوسرے روز بھی جاری
یہی وجہ ہے کہ ضلعی حکومت نے جشن بہاراں میلے کا انعقاد کیا، میلے میں بچوں، بڑوں اور فیملیز کی بڑی تعداد امڈ آئی۔ خواتین کے ساتھ بچوں کی خوشی بھی دیدنی تھی۔ فلاور شو میں انواع و اقسام کے پھول اور پودے انتہائی خوبصورت انداز سے سجائے گئے تھے۔ میلے میں آئے مرد، خواتین اوربچے سیلفیاں بھی بناتے رہے-نمائش میں جہاں پھول اپنی رعنائیاں بکھیر رہے ہیں وہیں فوڈ سٹریٹ ،بچوں کے جھولے،لائیو میک اپ اور ہینڈی کرافٹ کے سٹالز نے بھی میلے کی رونقیں بڑھا دیں۔ عوام اس تفریح بھرے ایونٹ میں بھرپور لطف اندوز ہوئے۔ مصروف ترین دور میں اس طرح کے میلوں کا انعقاد عوام کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں،